وزیراعظم چوہدری نثار کے سامنے بے بس ہیں، خورشید شاہ

k2 Breaking News

k2breakingnews.blogspot.com
 24,Jan,2017
سکھر
سکھر میں کاشت کاروں کو آٹو رکشے کی تقسیم کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری نثار ہیں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو پرویز مشرف دور میں بھی وزیر ہی تھے
کہ  نیشنل ایکشن پلان میں سب سے بڑی رکاوٹ وفاقی وزیرداخلہ ہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چوہدری نثار کے سامنے بے بس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، ہمارے دور میں عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا