گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا

K2 Breaking News

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
 25,Jan,2017
موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر چترال میں اور خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے بارش برسانے والی ہوائیں بتدریج کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، جو بدھ کی صبح تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا باعث بنیں گی، کراچی میں آج دن بھرموسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمال کی جانب سے ہلکی اور درمیانی رفتار سے  ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ بدھ کو بارش کا امکان ہے مغرب سے داخل ہونے والے بارش برسانے والے سسٹم نے ملک کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔