سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی اورتیل کی فروخت روکنے کا حکم

K2 Breaking News

k2breakingnews.blogspot.com
25,Jan,2017

اسلام آباد
سپریم کورٹ نے غیرمعیاری گھی اورتیل کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی اور تیل کی فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے کوالٹی رپورٹ 10 دن میں جمع کرانے کا ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹس والی تھیوری نہیں عدالت کو زمینی حقائق بتائیے، ہمیں اپنے اداروں پر بھروسہ ہے مگرانسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب گھی اور تیل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹرزکےوفد نےچیف جسٹس کو ملاقات کے دوران بتائی غیرمعیاری گھی سے بچوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے چینی نمک بھی انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے، اس کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشرسمیت الرجی میں اضافہ ہوا ہے۔